منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

۔بل گیٹس کی جانب سے برسوں سے کسی بیماری کی وبا کے حوالے سے خبردار کیا جارہا تھا اور 2016 میں صدر بننے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی اس حوالے سے تیار رہنے پر زور دیا گیا تھا، حیرت انگیز انکشاف پر مبنی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ان سازشی خیالات کی تردید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کو لوگوں کے اندر ٹریکنگ مائیکرو چپ لگانے کے للیے استعمال کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی مائیکرو چپ جیسے منصوبوں کا حصہ نہیں رہا، درحقیقت اس کی تردید کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ یہ

انتہائی احمقانہ یا عجیب ہے۔بل گیٹس کی جانب سے برسوں سے کسی بیماری کی وبا کے حوالے سے خبردار کیا جارہا تھا اور 2016 میں صدر بننے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی اس حوالے سے تیار رہنے پر زور دیا گیا تھا۔ بل گیٹس نے کہا کہ یہ جاننا بہتر ہے کہ کن بچوں کو خسرے کی ویکسین دی گئی اور کن کو نہیں، ایسے نظام جیسے طبی ریکارڈ کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے جو مدد فراہم کرسکیں، طبی عملے کو یہ شناخت کرنا ہوگی کہ کون وائرس سے محفوظ ہے مگر اس عمل میں کسی مائیکرو چپ کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری فاؤنڈیشن ویکسینزز خریدنے کے لیے سرمایہ حاصل کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایک وبا کے خطرے کو دیکھا اور اس پر بات کی۔بل گیٹس نے زور دیا کہ جب ویکسینز کی تیاری شروع ہوجائے گی تو انہیں سب سے پہلے ان ممالک میں تقسیم کیا جانا چاہیے جن کا طبی نظام کمزور ہے جبکہ سماجی دوری کا خیال رکھنا مشکل۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو محفوظ اور موثر ویکسینز کی تیاری کے لیے ملکر کام کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی تیاری کا عمل بڑے پیمانے پر ہو، تاکہ ان کو ایسے افراد کے لیے فراہم کیا جاسکے جن کو اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے، ضروری نہیں کہ ان کو پہلے فراہم کی جائے جو سب سے زیادہ سرمایہ لگائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…