رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

3  جون‬‮  2020

ا سلام آباد (این این آئی) رواں سال جون میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا اور گرہن کے دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی جبکہ سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب ہوگا جس کا آغاز رات 10بجکر 46 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن 12 بجکر 25 منٹ پر

اپنے عروج ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گا جب کہ گرہن 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔پاکستان میں سورج گرہن 21 جون کو ہوگا اور 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہے۔سورج کو جزوی گرہن صبح 8 بجکر 46 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 48 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنا شروع ہوگا، 11 بجکر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جب کہ  1 بجکر 32 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا جو  2 بجکر 34 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا جب کہ  کراچی میں 90 فیصد رنگ فائر نظر آنے کا امکان ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائیتو چاند کو گرہن لگتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں،آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…