نیروبی (این این آئی)کینیا میں ایک نو سالہ بچے کو کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ایک ہاتھ دھونے والی لکڑی کی مشین بنانے پر ایوارڈ ملا ہے۔سٹیفن واموکوٹا نے برطانوی ٹی وی کو بتایاکہ وہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہے۔اس نے بتایا کہ میرے پاس دو
مشینیں ہیں اور میں زیادہ بنانا چاہتا ہوں۔یہ مشین استعمال کرنے والا فٹ پیڈل کی مدد سے پانی گرا کر ہاتھ دھوتا ہے۔ اس طرح کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگانا پڑتا اور انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔سٹیفن کو یہ خیال ٹی وی دیکھ کر آیا جہاں وائرس سے بچنے کے طریقے بتائے جا رہے تھے۔