جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک نے اپنا لوگو کیوں سیاہ کردیا ؟جانئے

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر فسادات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ احتجاج میں فیس بک سمیت کئی کمپنیاں بھی شریک ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے سیاہ فام شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئی اپنا لوگو سیاہ کر دیا جب کہ کمپنی کے بانی نے اس حوالے سے ایک طویل مضمون بھی تحریر کیا ۔فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے

اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ ہم سیاہ فارم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان تمام کے ساتھ بھی جو  انصاف کیلئے کام کر رہے ہیں جارج فلوئیڈ، بریونا ٹیلر، احمود آربیری اور دیگر افراد کے نام کبھی فراموش نہیں کیے جائیں گے۔مارک زکر برگ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس لڑائی میں مدد کیلئے  فیس بک پلیٹ فارم کو سیاہ فام لوگوں کی برابری اور تحفظ کیلئے  مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں کہ ڈارنیلا فرازیر نے جارج فلوئیڈ کے قتل کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی تھی کیونکہ ہم سب کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں جارج فلوئیڈ کا نام جاننے کی ضرورت ہے تاہم یہ واضح ہوگیا ہے کہ فیس بک کو لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مزید کام کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارا نظام تعصب کو بڑھاوا نہیں دیتا۔‎فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کو فنڈز کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہم ایک کروڑ ڈالر  کی امداد پیش کرتے ہیں۔مارک زکر برگ نے مزید کہا کہ ’میں جانتا ہوں ایک کروڑ ڈالر سب ٹھیک نہیں کرسکتا، انصاف کے لیے طویل عرصے تک کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور امریکی اداکارہ پرسکیلا نے مل کر ذاتی طور پر ان علاقوں میں کام کیا ہے جہاں مجرموں کے لیے نظام انصاف میں سب سے زیادہ نسل پرستی پائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اس کام کے حوالے سے زیادہ بات چیت نہیں کی ہے  لیکن اس میں چن زکر برگ کا کردار اہم رہا ہے جو سالوں سے  انصاف کیلئے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو ہر سال 4 کروڑ ڈالرز  دیتے ہیں تاکہ نسل پرستانہ تعصب اور نسل پرستی کا خاتمہ ہوسکے۔فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ ہم اس کام کو آگے بڑھائیں اور یہ سامنے آگیا ہے کہ ابھی ہمیں بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔لوگو سیاہ ہونے کے علاوہ سوشل میڈیا پر#blacklivesmatter  بھی ٹرینڈ کر رہا ہے یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں تاہم اس ہیش ٹیگ کے ذریعے  بھی جارج فلوئیڈ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…