ٹوئٹر نے صارفین کیلئے زبردست  فیچرمتعارف کرا دیا 

31  مئی‬‮  2020

نیویارک(ان این آئی )ٹوئٹر نے ٹوئٹ شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو صارفین ٹوئٹر کی ویب ایپ پر استعمال کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیچر گزشتہ سال نومبر میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا مگر چند افراد کو ہی دستیاب تھا مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو بہت زیادہ ٹوئٹس کرتے ہیں مگر پہلے شیڈول کے لیے ٹوئٹ ڈیک یا کسی تھرڈ پارٹی سروس کا سہارا لینے پر

مجبور تھے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے کمپوز ونڈو میں جائیں گے، جہاں گھڑی کا آئیکون نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر پیغام کو شیڈول کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ پیغام کو مخصوص وقت کے لیے ڈرافٹ بھی کیا جاسکتا ہے جس کے لیے پیغام لکھ کر اوپر بائیں جانب کراس کے نشان پر کلک کریں گے، جس کے بعد سیو کا آپشن آئے گا۔اس پیغام کو دوبارہ دیکھنے کے لیے لکھنے والی ونڈو پر اوپر دائیں جانب ان سینٹ ٹوئٹس کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرنے پر ڈرافٹ پیغامات کو دیکھنا ممکن ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…