منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

کورونا سے متعلق فیس بک پر جھوٹی پوسٹ کرنے والے کو جیل کی ہوا کھانا پڑگئی

datetime 28  مئی‬‮  2020 |

سنگاپور(اے این این) کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے پر ایک شخص کو 4 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کے مقامی ٹیکسی ڈرائیور نے فیس بک پر کورونا سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی جس میں اس نے ریسٹورینٹس اور ہوٹلز بند ہونے کی غلط اطلاع دی اور لوگوں کو اکسایا کہ وہ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے کھانا گھروں میں ذخیرہ کرلیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس شخص نے یہ اطلاع ایک فیس بک میسنجر گروپ پر بھی دی جس کے ممبران کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جب کہ اس نے 15 منٹ بعد پھر اس میسج کو ڈیلیٹ کردیا۔پولیس کو اس شخص کی جانب سے افواہ پھیلانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر اسے دھر لیا گیا اور افواہ پھیلانے کے جرم میں کورونا سے متعلق نافذ سخت قوانین کے تحت اسے4 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جھوٹی اطلاع دینے پر ملنے والی سزا دیگر افراد کو اس عمل سے روکنے میں مدد دے گی۔واضح رہیکہ سنگاپور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت قوانین نافذ کیے گئے ہیں جن میں غلط اطلاع پھیلانے پر 7 ہزار ڈالر جرمانہ اور 3 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔گزشتہ ماہ کورونا کے شبے میں قرنطینہ میں موجود شخص اپنے قرنطینہ کا دورانیہ ختم ہونے سے 30 منٹ پہلے پراٹھا خریدنے کے لیے گھر سے باہر نکلا جسے ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا گیا۔سنگاپور میں کورونا کے کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے جب کہ 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…