کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ سامنے آگئی

15  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس (کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔

اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ 4 جون 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوا ئسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔ لیکن غیر معمولی حالات کے پیش نظر، ایسی غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے 3 جون 2020 کے درمیان بلاک ہوناتھا، اب انہیں 4 جون 2020 سے بلاک کیا جائے گا۔ پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایاتھا جس کے تحت موبائل ڈیوائس صارفین ویب سائٹ (https://dirbs.pta.gov.pk/drs)یا *8484# ڈائل کرکے اپنا موبائل رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…