اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈ ان پاکستان طبی سامان کی ایکسپورٹ میں تیزی آگئی ۔ پاکستان کو فرانسیسی کمپنی نے دس لاکھ فیس ماسک کی تیاری کا آرڈردیاہے جو فیض آباد کی دو فیکٹریوں میں تیار کیے جائیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم سوائے این 95 ماسک کے آج طبی لحاظ سے ہر چیز باشمول پی پی ای کٹس بھی برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اور اس حوالے سے
ہماری منسٹری آف ہیلتھ سے بات بھی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر سے متعلق سات درخواستوں پر غور و فکر جاری ہے، آج سے تین وینٹی لیٹرز کا ٹرائل شروع ہوجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں مددگار وینٹی لیٹرز سے متعلق کہا کہ وینٹی لیٹر سے متعلق 58 درخواستیں ملی تھیں جس میں 13 شارٹ لسٹ کیں۔انہوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹر سے متعلق 7 درخواستوں پر غور جاری ہے جبکہ اتوار سے تین وینٹی لیٹرز کے ٹرائل کا آغاز کردیا جائے گا،امید ہے آئندہ چند دنوں میں وینٹی لیٹرز بنانے سے متعلق بھی کامیابی ہوگی۔فواد چوہدری نے ماسک اور سینیٹائزر سے متعلق کہا کہ ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد جلد ہی ہم سینیٹائزر بھی ایکسپورٹ کرسکیں گے۔