بیجنگ(این این آئی) کورونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی معلومات کے خاتمے کی اس جنگ میں مقبول ترین لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک بھی میدان میں آگئی ہے۔ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ٹک ٹاک پر موجود کووڈ19 سے متعلق جعلی ویڈیوز کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر صارفین ٹک ٹاک پر کورونا وائرس سے
متعلق کسی جھوٹی ویڈیو کو رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سب سے پہلے اس ویڈیو کو کھولیں، جسے رپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ویڈیو کھولنے کے بعد ا شیئر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جہاں رپورٹ کا آپشن نظر آئے گا، رپورٹ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد کووڈ19 مِس انفارمیشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔کووڈ19 مِس انفارمیشن’ پر کلک کرتے ہی اس پیج سے متعلق کچھ تفصیلات درج کرنی ہوں گی جس کے بعد ویڈیو رپورٹ کر دی جائے گی۔