کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں ایک ملین سے زائد شہریوں نے ایک نئی اسمارٹ فون ایپ ڈان لوڈ کی ہے، جو صارفین کو آس پاس ایسے افراد کے بارے میں مطلع کرتی ہے، جو نئے کورونا وائرس کا شکار ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ایپلیکیشن حکومت کی جانب سے جاری کی گئی۔ اگر کسی شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہو، تو اس کے بارے میں ایپ دیگر افراد کو مطلع کر دے گی
۔ یہ ایپلیکیشن بلو ٹوتھ کی مدد سے کام کرتی ہے۔ ایپلیکشن کو آسٹریلیا میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایپ کے حوالے سے ایسے خدشات بھی تھے کہ یہ لوگوں کی پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتی ہے تاہم حکام نے کہا ہے کہ یہ صرف وبا کے دور میں مدد کے لیے بنائی گئی ہے اور لوگوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کے لیے نہیں۔