کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ساڑھے 11کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے سےمتعلق درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ ، پی ٹی اے ، نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ قومی موقرنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریقین سے 30اپریل تک جواب طلب کر لیا ، طارق منصور ایڈوکیٹ نے بتایا کہ 10اپریل کو پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کیلئے ڈارک ویب کو 35کروڑ کا
فروخت کیا جارہا تھا ، جس میں موبائل صارفین کے شناختی کارڈ نمبرز ، گھر کا پتہ ، فون نمبرز اور دیگر قیمتیں چیزیں شامل تھیں ، اعلی حکام بات دبانے کی کوشش کر رہے ہیں ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ یہ تو اہم معاملہ ہے ، ملوث افراد کیخلاف کاروائی ہو سکتی ہے ؟ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پرونشن الیکٹرانک کرایم ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملوث افراد کیخلاف کروائی ہو سکتی ہے ۔