فیس بک نے سماجی دوری کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبات پر پابندی لگا دی

21  اپریل‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی )امریکہ بھر میں گھر میں محدود رہنے کے احکامات کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ان میں شرکت کی کال بھی دی جا رہی ہے۔لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ صارفین کو اس قسم کی کسی تقریب کے اندراج کی اجازت نہیں دے سکتی جو سماجی دوری کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے کیلی فورنیا

نیو جرزی اور نیبراسکا میں قرنطینہ مخالف لسٹوں کو حذف کیا۔اس پر بحث کے بعد بعض افراد میں اشتعال بھی پھیلا۔ ان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی جانب سے یہ کہنا بھی شامل ہے کہ اس سے اظہارے رائے کی آزادی صلب ہوئی ہے۔فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں سے رابطہ کر کیفقط ان تقاریب کو اپنی سائٹ سے ہٹائے گی جو کسی بھی ریاست کی گائیڈ لائنز یعنی رہنما اصولوں کے مخالف ہوں گی۔سوشل میڈیا کے نیٹ ورک کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات کو ہٹانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کے حوالے سے فیس بک کے جارحانہ اقدامات نے کچھ سوالات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ کیوں کمپنی کو اس سے پہلے جھوٹے دعوں سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…