واشنگٹن (این این آئی)انٹرنیٹ پر ویب سائٹس پرنظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے آئی کین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرونا کی وبا نے سائبر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2020 کے دوران سائبرحملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ میں ایک لاکھ ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہیکروں نے کروناوائرس اورکوویڈکے نام سے وائرس پھیلائے گئے اور آن لائن بلاگز اور ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔آ
ئی کین نے خبردار کیا کہ سائبر حملوں کے دوران ہیکروں کی طرف سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا خدشہ ہے۔تنظیم کے ڈائریکٹر گوران مارپی کا کہنا تھا کہ تنظیم کے لیے ویب سائٹ کے مواد تک رسائی مشکل ہے مگر ہمیں ان دھوکہ دہی اور فراڈ کی کوششوں سے با خبر رہنا چاہیے۔تنظیم کے سیکیورٹی ڈائریکٹر جون کرین نے کہا کہ کرونا ایک عالمی وبا ہے اور جرائم پیشہ عناصر اس وبا سے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔