نیویارک(این این آئی)معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل دنیا بھر میں کرونا وائرس سے لڑتے پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام کردیا، اپنے ڈوڈل میں گوگل نے پبلک ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل کے ڈوڈل پر گوگل کے آخری حروف یعنی ای ایک منی بس میں بیٹھا ہے
اور اس کے لیے محبت بھرے دل کا نشان جگمگا رہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے تمام پبلک ٹرانسپورٹیشن ورکرز کا شکریہ۔ گوگل ڈوڈل کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک سیریز کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔دو ہفتے کے دورانیے پر مختص گوگل ڈوڈل سیریز میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔اس سیریز کے ذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹفک کمیونٹی کے محققین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔گوگل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جیسے جیسے کوویڈ 19 پھیل رہا ہے ویسے ویسے لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے ایک دوسرے کے قریب آتے جارہے ہیں۔