لاہور (این این آئی)پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) اور آن لائن مائیکرو لرننگ پلیٹ فارم جی ناؤ بی کے تعاون سے پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ایک مختصر آن لائن کورس شروع کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے آغاز کیے جانے والے اس مختصر کورس کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا جس سے ہر شخص مستفید ہو سکتا ہے۔
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) اور آن لائن مائیکرو لرننگ پلیٹ فارم ‘جی ناؤ بی’ کے تعاون سے شروع کیا جانے والا یہ کورس مفت ہے جبکہ کورس مکمل کرنے والے شخص کو سنگاپور کے دی اسکول آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔اسٹے پروٹیکٹڈ ود انفیکشن کنٹرول اینڈ پریونشن 101 پروگرام’ موضوع پر مبنی یہ کورس صارفین کو قدرت اور وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق سبق دے گا جو کہ اردو زبان میں بھی موجود ہے۔یہ کورس معلوماتی ویڈیوز، ٹٹوریلز اور کوئز پر مشتمل ہے جب کہ اس کے دو مرکزی موضوعات ہیں ایک، انفیکشن کا پھیلاؤ اور دوسرا انفیکشن کی روک تھام، جس میں حفظانِ صحت کے اصول سے متعلق بھی بتایا جائے گا۔