جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانس کے شہر کانز میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز سے شہر کی سڑکوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے اب تک چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں

ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں۔اس خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے طبی ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں جس میں لوگوں سے دور رہنے، ماسک پہننے، باربار صابن سے ہاتھ دھونے سمیت ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرنے کی تاکید بار بار کی جا رہی ہے۔طبی ماہرین کی اسی تاکید کے پیش نظر فرانس کے شہر کانز میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے سڑکوں پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کیے گئے۔واضح رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 13ہزار سے زائد اموات اور 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…