منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

محبت وباء پر بھاری، کرونا کے جلو میں شادی، آن لائن باراتی خوشی میں شریک

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں محمد نور جامان اور اوجی لیستاری ویدیا بھری نے کرونا وائرس کے جلو میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی ہے اور اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ کرونا کی وجہ سے اس میں مہمانوں نے آن لائن شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس شادی کی تقریب میں خاندان کے صرف 8 افراد نے

شرکت کی جب کہ دیگر باراتی اور رشتہ دار آن لائن شریک ہوئے۔ آن لائن شادی کی یہ تقریب 40 منٹ جاری رہی۔اگرچہ انڈونیشیا میں سرکاری سطح پر تقریبات پر پابندی عاید نہیں کی گئی تاہم حکومت کی طرف سے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔آن لائن شادی کرنے والے انڈونیشی دلہا نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ آپ مایوس ہیں تو میں کہوں گا کہ ہاں مگر ہمیں حالات کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح کی صورت حال سے کوئی شخص متاثر نہیں ہوتا بلکہ سب متاثر ہوتے ہیں۔رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑے نے گذشتہ برس اکتوبر میں شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ شادی کے لیے 12 اپریل کی تاریخ مقرر تھی اور اس موقعے پر 500 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا تاہم اب ولیمے کی تقریب بعد میں منعقد کی جائے گی۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…