منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات کے فیک اکائونٹس بنانے والوں کی شامت آگئی ،حکومت نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن 2020 تیار کرلیا

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر معروف شخصیات کے فیک اکائونٹس بنانے والوں کی شامت آگئی ،حکومت نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن 2020 تیار کرلیا ۔ دستاویز کے مطابق کسی بھی شخصیت کی تصاویراور معلومات چرا کر استعمال کرنے والوں کو سزا بھگتنا ہوگی، معروف شخصیات کے فیک اکائونٹ اورآئی ڈیز بنانے کی حوصلہ شکنی ہوگی ، بنک اکائونٹ کریڈٹ کارڈ، بائیومیٹرک ڈیٹا، زہنی صحت میڈیکل ریکارڈ عقائدسے متعلق معلومات محفوظ ہوں گی،کسی شخصیت کی ذاتی معلومات کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔

دستاویز کے مطابق ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے سات افراد پر مشتمل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی آف پاکستان بنائی جائیگی،اتھارٹی میں وزارت آئی ٹی دفاع اور داخلہ اور آئی ٹی ماہرین شامل ہوں گے ،اتھارٹی ڈیٹا کنٹرولر اورڈیٹا پروسیسر کے لائسنسگ فریم ورک بنائے گی ،اتھارٹی کے امور چلانے کے لیے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن فنڈ قائم کیاجائے گا ،ڈیٹا کی سیکورٹی میں غفلت برتنے والے کو پچاس لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی،پرسنل پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پرڈٰیڑھ کروڑ روپے کا جرمانہ ہوگا ،ایک سے زائد بار ذاتی معلومات چوری کرنے پر اڑھائی کروڑ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…