فیس بک بانی کی کرونا کے حوالے سے دردناک ویڈیو، ہرایک کو دیکھنے کی دعوت

2  اپریل‬‮  2020

نیویارک(این این آئی )سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کرونا وائرس کے حوالے سے ایک درد ناک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والی عالمی مساعی کا ذکر کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مارک زکر برگ نے صارفین پر زور دیا کہ اس کی پیش کردہ ویڈیو کو ہرشخص دیکھے۔ فیس بک کے بانی نے کرونا کو عالم انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اس بیماری کی روک تھام کے لیے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ اس وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا وبائی بیماری کی حالت میں ہے اور پوری دنیا کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔زکربرگ نے فیس بک پر لکھا کہ ہم کرونا وائرس کے خلاف پوری دنیا جسد واحد بن چکی ہے۔ ہم اس وباء کے بارے میں آگاہی کے لیے مختصر فلمیں بنا رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اس بیماری کے خلاف میدان عمل میں اترے اور دنیا کو اس بحران سے نکالنے میں مدد کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دوسروں کی مدد میں حصہ لینے کے لیے اپنا فرض ادا کیا ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا کہ ہر شخص کو کرونا کے خلاف جنگ لڑنا چاہتا ہے یا کسی قسم کی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ کرونا کے حوالے سے ہمارے تیار کردہ خصوصی صفحے کو وزٹ کرے۔ اس پرموجود ہماری ویڈیو دیکھے۔ ویڈیو میں دنیا بھر کے مختلف مقامات کی فوٹیج دکھائی گئی ہیں۔

اس ویڈیو میں کرونا وائرس سے متاثرہ شہر دکھائے گئے ہیں جو ویران اور بھوتوں کی بستیوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح تفریح اور خوشی سے ہنستے بنستے شہر کرونا نے اجاڑ کر رکھ دیئے ہیں۔ کئی شہروں میں موت رقصاں ہے۔ ہرایک پر نفسا نفسی کی کیفیت طاری ہے۔ نہ مرنے والوں کو کوئی اٹھانے والا ہے اور نہ تڑپتے زندوں کی کوئی مدد کر پا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…