جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ‎ ،وجہ بھی بتا دی گئی‎

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت موبائل فون صارفین کی سموں کی دوبارہ تصدیق کرانے پر غور کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسر کی جانب سے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا گیا ہے کہ امید ہے سموں کی تصدیق کے عمل کو دوبارہ دہرایا جائے گا۔ان کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے تجویز کی منظوری دے دی گئی۔پی ٹی اے کے مطابق 16 کروڑ 40 لاکھ

پاکستانی موبائل فون استعمال کرتے ہیں ۔ جن میں 7 کروڑ سے زائد تھری جی اور فورجی موبائل شامل ہیں۔ جب اعلیٰ افسر سے دوبارہ تصدیق کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لوگ دیہات کے سادہ لوگ افراد کو کچھ پیسوں کے عوض انگوٹھا لگوا کر سم کا غلط استعمال کرتے ہیں جس کے باعث یہ جرائم پیشہ افراد کے لئے بہت آسان طریقہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سائبر کرایم شکایت میں تین گنا  اضافہ ہوا ، 56 ہزار696 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…