کٹ، کاپی، پیسٹ کے موجد چل بسے

21  فروری‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)کمپیوٹر میںکٹ، کاپی، پیسٹ‘ جیسی اہم جدت لانے والے سائنسدان لیری ٹیسلر 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔لیری ٹیسلر کمپیوٹنگ کی دنیا میں ایک آئیکون کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انھوں نے 1960 کی دہائی میں جب کمپیوٹرز تک عام لوگوں کی رسائی محدود تھی، اس دوران سیلیکون ویلی میں کام کرنا شروع کیا۔ان کی کٹ، کاپی، پیسٹ‘ اور ’فائنڈ اینڈ ریپلیس‘ جیسی اہم جدت کی

وجہ سے پرسنل کمپیوٹر سیکھانا اور استعمال کرنا انتہائی آسان ہو گیا۔لیری ٹیسلر نے اپنے کیریئر کا زیادہ حصہ زیروکس کمپنی میں گزارا۔ کمپنی نے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کمپنی نے ٹوئیٹ کیا ’کٹ، کاپی، پیسٹ‘، ’فائنڈ اینڈ ریپلیس‘ اور اس جیسی اور جدت لانے والے سابق زیروکس محقق لیری ٹیسلر تھے۔ آپ کا روز کا دفتری کام ان کے انقلابی خیالات کی وجہ سے آسان ہے۔لیری ٹیسلر 1945 میں نیویارک میں پیدا ہوئے اور انھوں نے کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔گریجویشن کے بعد وہ انٹرفیس ڈیزائن یعنی کمپیوٹر کو صارفین کے استعمال کے لیے آسان تر بنانے، کے ماہر بن گئے۔اپنے طویل کریئر میں انھوں نے متعدد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کام کیا۔ زیروکس کے بعد انھیں سٹیو جابز ایپل میں لے گئے جہاں انھوں نے 17 سال گزارے اور چیف سائنسدان بن گئے۔ ایپل کے بعد انھوں نے کچھ وقت ایمازون اور یاہو میں بھی گزارا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…