کورونا وائرس کا خوف: موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ منسوخ

14  فروری‬‮  2020

بار سلونا ( آن لائن )موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2020 کورونا وائرس کے خوف سے منسوخ کر دیا گیا۔موبائل ورلڈ کانگریس 2020 کا انعقاد 24 تا 27 فروری اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا جس میں دنیا بھر سے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو شرکت کرنا تھی۔ایم ڈبلیو سی کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خوف کے

باعث تقریب منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا۔ایونٹ کی انتظامیہ جی ایس ایم اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محفوظ، صحت مند اور میزبان ملک اسپین میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2020 دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفری اور دیگر حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ کانفرنس کرنا اب ناممکن ہے، میزبان ملک میں شرکت کرنے والی شخصیات اور کمپنیاں ہمارے اس فیصلے کو سمجھنے کے ساتھ اس کا احترام بھی کر رہی ہیں۔جی ایس ایم اے کے سربراہ نے چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایم ڈبلیو سی 2021 کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث متعدد کمپنیوں نے موبائل ورلڈ کانگریس 2020 میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ موبائل فون کمپنی ایل جی، زیڈ ٹی ای، این ویڈیا، اور ایریکسن کے بعد چند روز قبل ہی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سونی اور ایمازون نے بھی کورونا وائرس کے پیشِ نظر ایم ڈبلیو سی 2020 میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…