اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کروڑوں موبائل فون صارفین کے لیے ہر مہینے دس لاکھ سے زائد موبائل فون چائنا سے امپورٹ کیے جاتے ہیں جس میں تمام تمام تر کمپنیوں کے چھوٹے اور بڑے برینڈ شامل ہیں چائنہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے ، روزنامہ جنگ کے مطابق موبائل فون انڈسٹری کے ذمہ دار
ذرائع نے بتایا ہے کہ کی چائنیز کمپنیوں کے دفاتر ابھی تک بند ہے اور موبائل فون کے آرڈرز نہیں لے رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ اس وقت چائنا میں موبائل فون انڈسٹری کے حالات بھی سخت متاثر ہوئے ہیں اور پاکستان میں کام کرنے والی درجنوں چینی موبائل فون کمپنیوں نے مزید آرڈر لینے کے حوالے سے ابھی کوئی لائحہ عمل نہیں بتایا ہے۔