بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک پیسے کمانے کیلئے نہیں بنائی تھی بلکہ اس کے پیچھے کیا مقصد تھا؟ مارک زکر برگ نے اہم راز سے پردہ فاش کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے پیسے کمانے اوراشتہارات حاصل کر نے کے لیے کمپنی نہیں بنائی تھی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اس کا حصہ اس لیے نہیں بنا کیونکہ میں کاروبار کرنا چاہتا تھا یا اشتہارات فروخت کرنا یا پیسے کمانا چاہتا تھا، میں نے سوچا تھا کہ اشتہارات ایک اچھا کاروباری ماڈل ہے جس سے ہم ہر ایک کو ایک مفت سروس فراہم کرسکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ

تمام کمپنیوں کا مقصد صرف پیسے کمانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ فیس بک کے پھیلائو کے کمپنی کی واضح سوچ کو نظرانداز کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال کی حمایت کرتے ہیں کہ ہر ایک کو اپنی آواز بلند کرنے کا موقع ملنا چاہیے اور چھوٹے کاروباری اداروں کو وہی ٹولز ملنے چاہیے جو بڑے اداروں کو میسر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نیا نکتہ نظر ہے اور میرے خیال میں متعدد افراد کو پسند نہیں آئے گا مگر پرانی سوچ بھی لوگوں کو پسند نہیں آئی تھی تو اب ہم کچھ مختلف آزمانا چاہتے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…