اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یوٹیوب چینلز بنانے کے لیے بھی فیس مقرر کی جائے۔پیش کردہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب پر انٹرٹینمنٹ چینل بنانے کی فیس 50 لاکھ جبکہ حالات حاضرہ
پر تبصرہ کرنے والے چینلز کی فیس ایک کروڑ تک رکھی جائے۔پیمرا کی جانب سے پیش کرد ہ اس تجویز کوڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والی 19 کمپنیوں اور 39 نامور شخصیات کی جانب سے رد کر دیا گیا ہے اور اس تجویز کی بھرپور مخالفت کی گئی ہے ۔