پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ماہانہ  کتنے کروڑ سائبر حملے ہوتے ہیں، آئی ٹی ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستان کی اہم معلومات یا کاروباری ویب سائٹس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے مگرپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے اقدامات کے باعث بھارتی ہیکرز کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ماہانہ ایک کروڑ 20 لاکھ سائبر حملے ہوتے ہیں اور زیادہ ترغیرمحفوظ ویب سائٹس نشانہ بنتی ہیں۔پاکستان میں ہر منٹ درجنوں سائبر حملے ہورہے ہوتے ہیں۔

یہ حملے زیادہ تر بھارت کی جانب سے کئے جاتے ہیں۔ ہیکر گروپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کی اہم کاروباری، سرکاری اور معلوماتی ویب سائٹس پر یلغار کرتے ہیں۔ان ویب سائٹس کو کبھی میل ویئر تو کبھی کسی ای میل میں وائرس بھیجا جاتا ہے۔ بھارت نے سائبر وار کا آغاز کیا تو پاکستانیوں نے بھی کمر کس لی۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے بھارتی منصوبوں کو خاک میں ملادیا۔طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہیکرز کے گروپ کسی ویب سائٹ کا لنک بھیج کر پرائیوٹ کمپوٹر سیٹنگ تبدیل کرنے کی اجازت مانگتا اور پھر یہ گھنانا جرم شروع ہوجاتا ہے۔آئی ٹی ماہرین کے مطابق صارفین کو کوئی ویب سائٹ پر ٹرمزاینڈ کنڈیشن کو فورا چیک کرکے اوکے نہیں کردینا چاہیے، ہر وہ ویب سائٹ جس میں ایچ ٹی ٹی پی کے ساتھ ایس یا سیکیور نہیں لکھا، اسے کھولنے سے گریز کرنا چاہیے۔سائبرماہرین کے مطابق بھارتی ہیکرز کے علاوہ اسرائیل،روس،تائیوان سے بھی پاکستان پر حملے کئے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…