اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

موسمیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا! کراچی میں شدید سردی، دبئی میں سیلاب، آسٹریلیا میں آگ اور امریکا میں گرمی

datetime 16  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں شدید سردی، دبئی میں سیلاب اور امریکہ میں جنوری کے درمیان گرمی نے لوگوں کو چونکا دیا ہے، اس سال کا آغاز کچھ یوں ہوا کہ امریکہ کے کچھ حصوں میں جنوری کے مہینے میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے جبکہ لاہور اور دلی جیسے گرم شہر تاریخی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

دوسری طرف بدلتے موسموں کی اس شدت نے مشرقِ وسطیٰ کو بھی نہیں بخشا جہاں کے خشک ریگ زار شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔جبکہ آسٹریلیا میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں خوف ناک آگ نے پورا موسم تبدیل کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کہیں شدید گرمی کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں تو کوئی بے تحاشا بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی ویڈیوز لگا رہا ہے۔ کہیں لوگ کمبل اوڑھے ہیں تو کہیں ہوائی چپلیں پہنے گرمی سے نمٹنے کی تصاویر شئیر کر رہے ہیں ،کراچی میں اس مرتبہ اتنی سردی پڑ رہی ہے کہ لوگوں نے مجبور ہو کر ہیٹر چلا لیے ہیں۔ا ایک صاحب تو یہ بھی کہتے دیکھے گئے ’کراچی والوں کا بس نہیں چل رہا ورنہ گھر کے سارے کمبل اوڑھ کر باہر نکلیں۔کچھ لوگوں کو تو اتنی سردی لگ رہی ہے کہ وہ چاہتے ہیں سندھ حکومت سکولوں، کالجوں میں چھٹیاں دے دےاور تو اور کچھ منچلے ایسے بھی ہیں جو کراچی میں درجہ حرارت کے منفی میں جانے کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیںاور کس نے سوچا ہو گا کہ دبئی جیسےصحرائی شہر میں جنوری میں اتنی بارش ہو گی کہ سیلاب آ جائے گا۔ کچھ لوگ یہ بھی پوچھتے نظر آئے کہ کیا دبئی جیسے شہر میں نکاسیِ آب کا کوئی نظام ہے؟اس پر انھیں بتایا گیا کہ بھئی نظام تو ہے پر وہ ہلکی پھلکی بارشوں کے لیے ہے،ایسے سیلاب کی کسے توقع تھی۔صورتحال اتنی گھمبیر ہو گئی کہ ہسپتالوں سے لے کر ائیر پورٹ تک سب کچھ بند کرنا پڑا۔دبئی سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ ہونے سے ساری دنیا کا نظام اور مسافروں کے معاملات درہم برہم ہوئے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…