بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زیادہ ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک میں  پاکستان بھی شامل،ٹاپ فائیو ممالک کی فہرست جاری

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)زیادہ ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ایپ کو دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ویڈیوز وائرل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔اس ایپ کے ذریعے صارفین لپ سنک کرکے ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں جبکہ اس ایپ کے ذریعے صارفین وائرل چیلنجز کا حصہ بھی بنتے ہیں

۔2019 میں اس ایپ کو اْس وقت سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی جب نومبر کے مہینے میں ایپلی کیشن کو پلے اسٹور اور ایپل اسٹور دونوں سے ہی ایک ارب 50 کروڑ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا اور اس ایپ نے معروف ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میسنجر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔حال ہی میں ’پریوری ڈیٹا‘ کی جانب سے ایپ کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں جس میں ان ممالک کی فہرست ہے جہاں 2019 میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کی گئی۔فہرست کے مطابق بھارت  ’’190.6 ملین‘‘ امریکا  ’’41.0 ملین‘‘ ترکی  ’’23.2 ملین‘‘ روس  ’’19.9 ملین‘‘ پاکستان  ’’19.2 ملین‘‘  لوگ ایپ استعمال کرتے ہیں اس فہرست کے مطابق 2019 میں ٹک ٹاک ایپ سب سے زیادہ بھارت میں ڈاؤن لوڈ کی گئی، بھارت میں 2019 میں 19 کروڑ سے زائد صارفین نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔اگر امریکا کی بات کی جائے تو گزشتہ برس امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کو 4 کروڑ 10 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا جب کہ ترکی میں یہ تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ رہی۔فہرست میں چوتھا اور پانچواں نمبر بالترتیب روس اور پاکستان کا ہے جہاں ایک کروڑ 90 لاکھ افراد نے ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ جس کی بنیاد 2012 میں رکھی گئی تھی، یہ کمپنی اب مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی مالک ہے، 2016 میں ’بائٹ ڈانس‘ نے ایک ایپلیکیشن متعارف کرائی جس کا نام ’ڈوین‘ تھا۔یہ ویڈیو شیئرنگ ایپ صرف چین میں ہی متعارف کرائی گئی تھی اور ایک سال بعد 2017 میں ہی اس کمپنی نے دنیا بھر  میں ’میوزکلی‘ نامی ایپ متعارف کرائی جسے بعد ازاں ٹک ٹاک ایپ میں تبدیل کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…