جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

زونگ نے تھائی لینڈ کے لئے دلچسپ نیا رومنگ بنڈل متعارف کرا دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر ) پاکستان میں وسیع تر4G رومنگ خدمات فراہم کرنے والی معروف ٹیلی مواصلات کی کمپنی زونگ4G ان لوگوں کیلئے ایک اور زبردست آفر متعارف کروا رہی جو تھائی لینڈ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مواصلات کو زیادہ آسان بنانے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے ،

تھائی لینڈ جانے والے پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے زونگ4Gکا ہائبرڈ بنڈل یقینی بناتا ہے کہ وہ اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں اور اخراجات کی فکر کیے بغیر اپنوں سے رہیں رابطوں میں۔ہائبرڈ بنڈل 30 منٹ ، 30 ایس ایم ایس ، 1جی بی ڈیٹا کا حامل ہے جس کی قیمت مبلغ3ہزار روپے +ٹیکس ہے۔ دوران سفر صارفین پہلے سے موجود زونگ4G کے نمبر کے ساتھ منسلک رہیں گے اور بہترین اور صاف آواز کے ساتھ ڈیٹا سروسز بھی حاصل کریں گے۔ اپنے صارفین کو زبردست خدمات فراہم کرنے والا پاکستان کا نمبر1ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4Gہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ضروریات کے عین مطابق خاص تیار کردہ پیکیجز پیش کرتا ہے۔ یہ خصوصی پیکیجز ان صارفین کی ضروریات کے پیش نظر رکھ کر تیار کیے جاتے ہیں جو تھائی لینڈ کی سیر کرتے ہیں یا ادھر عارضی قیام کرتے ہیں تا کہ وہ زونگ4G کی بلا تعطل خدمات سے مستفید ہو سکیں۔ تھائی لینڈرومنگ بنڈل کے اجراء کے موقع پر زونگ4G کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے صارفین ہی ہماری پہلی ترجیع ہیں۔ اپنے صارفین کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین خدمات کی فراہمی کے پیچھے ہمارا جذبہ اور لگن کارفرما ہے۔ جدید اور منفرد بنڈلوں کو متعارف کراتے ہوئے ، ہم ہر جگہ بہترین رابطہ اور بے مثال سلوشن فراہم کرنے کے لئے استقامت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ بیرون ملک سفر کرتے وقت سم کارڈ کی تبدیلی کے جھنجھٹ کو ختم کرتے ہوئے صارفین اب بغیر کسی رکاوٹ اپنے لوکل نمبر کا آزادانہ استعمال کرسکتے ہیں۔ نئی ممکنات کی دریافت کرنے کیلئے بے مثال رابطے اور زیادہ تر جدید ترین حل کے ساتھ صارف کے تجربے کو مزید بڑھانے کے لئے زونگ4G کی جستجو ٹیلی مواصلات کی صنعت میں نئے معیار ات کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ رومنگ سروسز کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے 310 ڈائل کریں اور قریبی کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائزوزٹ کرکے رومنگ کو مکمل طور پر مفت ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…