جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

زونگ4جی کے نیو ہوپ والنٹیئرز نے بنت فاطمہ اولڈ ایج ہومز کا دورہ کیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(پ ر) زونگ 4 جی کے نیو ہوپ والنٹیئرزنے بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم کراچی کے بزرگوں کے ساتھ ایک دن گزارہ۔بنت فاطمہ اولڈ ہوم(ٹرسٹ) ایک غیر سرکاری اور غیر منافع تنظیم ہے جو بزرگ شہریوں اور صنفی تشدد کی شکار خواتین ، بچوں اور لڑکیوں کو پناہ فراہم کرتی ہے ۔ زونگ 4 جی نیو ہوپ والنٹیئرز کی ٹیم وقت بوقت اولڈ ایج ہومز کا دورہ اس امید کے ساتھ کرتی ہے کہ اس کوشش سے معاشرے کے اس طبقے کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو سکیں۔ اس عمل کا بنیادی مقصد اولڈ ہومز کے ان رہائشیوں کے ساتھ ایک محبت اور احترام کے رشتے کا قیام ہے۔ رضاکاروں نے اولڈ ہوم کا دورہ کیا اور ملاقات کا اہتمام کیا تا کہ انکے اندر احساس اپنائیت پیدا ہو سکے ۔ پھر بزرگوں نے اپنی اپنی کہانیاں نیو ہوپ کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیں۔ رضاکاروں نے نگہداشت پیکیجز جن میں پھول ، نرم کھانا ، گروسری کی اشیا ، حفظان صحت کی کٹس ، اور تحائف وغیرہ شامل تھے بزرگوں کو دیے۔ رضاکاروں نے انتظامیہ کے ساتھ ایک مفصلبات چیت کی تاکہ اس چیز کا پتا چل جائے کہ اولڈ ہوم میں لوگوں کی دیکھ بھال کس طرح کی جاتی ہے اور بزرگ افراد کے لئے ایک محفوظ ، قابل اعتماد جگہ مہیا کرنے پرآپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ زونگ 4 جی کے ترجمان نے کہا ، “ہمارے معاشرے کے پسماندہ طبقے تک رسائی کے مشن کے طور پر زونگ 4جی نیو ہوپ والنٹیئرز نے بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا تا کہ مالی اور جذباتی لحاظ سے ان کے اندر احساس اپنائیت کی امید اجاگر کی جا سکے۔زونگ 4جی ،پاکستان کا ایک نمبر نیٹ ورک ہے جو بڑی طمانت کے ساتھ معاشرے کے پسماندہ طبقے میں امید اور خوشیوں کے رنگ بکھیرنے کیلئے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

زونگ4جی نیو ہوپ والینٹریز کی ٹیم کا بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم کراچی کے بزرگوں کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئے ۔

زونگ 4جی نیو ہوپ والنٹیئرز کے ممبران کا بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم کراچی کے ساتھ گروپ فوٹو۔

زونگ4جی نیو ہوپ والنٹیئرز ٹیم کا گروپ فوٹو

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…