دبئی(آن لائن) دبئی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام لیموزین اور ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں مواصلاتی ادارے کے سربراہ خالد العوضی نے میڈیا سے گفتگو بتایا کہ دبئی میں چلنے والی تمام لیموزین اور ٹیکسیوں کو ’’ٹچ ٹیکسی‘‘ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ ٹچ ٹیکسی الیکٹرانک لیموزین ہے جس میں تمام الیکٹرانک سہولیات موجود ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ لیموزین میں بیٹھنے والاڈرائیور سے ٹرانسلیشن سسٹم کے ذریعے بات چیت کرسکے گا بلکہ سفر کے دوران وائی فائی کی مفت سہولت سے بھی فائدہ اٹھاسکے گا۔ اسی طرح کرایہ مقامی کرنسی کے علاوہ اپنے ملک کی کرنسی کا ریٹ بھی معلوم کرسکتا ہے۔خالد العوضی نے کہا کہ ٹچ ٹیکسی میں تمام حفاظتی انتظامات رکھے گئے ہیں تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ اورخوشگوار بنایا جا سکے