ٹیکنالوجی کمپنیاں فون کالزسن سکتیں ہیں یا نہیں ؟برطانوی تحقیق نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

5  ستمبر‬‮  2019

لندن (این این آئی)برطانیہ میں ہوئی ایک تحقیق نے اس بات کو محض ایک وہم قرار دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں آپ کے فون سے گفتگو سنتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں قائم موبائل سیکیورٹی فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے دعوی کیا کہ موبائل فون کے استعمال کے دوران ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سے جاسوسی کی باتیں محض ایک وہم ہیں اوریہ بات غلط ہے کہ موبائل فون سے گفتگو سننے کے بعد رجحانات کے مطابق اشتہارات بھیجے جاتے ہیں۔موبائل سیکیورٹی کمپنی کے دعوے کے مطابق انہوں نے

اس کے لیے ایک تجربہ کیا اور دوموبائل فونز کو ایک ایسے کمرے میں رکھا جہاں پالتوجانوروں سے متعلق گفتگو چلائی گئی جبکہ ایک دوسرے خاموش کمرے میں بھی 2 فونز سیٹ رکھے گئے جہاں مکمل خاموشی تھی۔اس دوران دونوں کمروں میں موجود فون سیٹس میں تمام سوشل میڈیا ایپلیکیشنزکھلی ہوئی تھیں، تین دن تک مسلسل تجربے کے بعد چاروں موبائل فونز پرآنے والے اشتہارات کا جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ موبائل فونز کے قریب چلنے والی گفتگو سے اشتہارات کے پیٹرن پرکوئی اثرنہیں پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…