اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی طلبا نے ڈرون بنانے کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نسٹ کے طلبہ و طالبات نے برطانیہ میں ہر سال انسٹی ٹیوشن آف مکینیکل انجینئرز کی جانب سے منعقد کروانے جانے والے مقابلے میں اپنا جدید ترین ڈرون بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔نسٹ ایئر ورکس کی ٹیم نے مکمل طور پر الیکٹرک ہیلی کاپٹر تیار کیا تھا جو مقابلے میں شامل واحد ہیلی کاپٹر بھی تھا جبکہ دنیا بھر کی
جامعات کے دیگر طلبہ وطالبات نے جامد بازو والے چھوٹے طیارے اور ڈرون پیش کیے۔یو اے ایس 2019 کے مقابلے میں نسٹ کی ایئر ورکس ٹیم بی کو اول انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔اس مقابلے میں یونیورسٹی بلفاسٹ کے دو گروپوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔32 جامعات اور تحقیقاتی داروں کے نوجوانوں نے اپنے ڈرون اور ائیر سسٹم مقابلے میں پیش کیے تھے۔مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ اور دیگر ملک شامل تھیں۔