الریاض (این این آئی)عبداللہ الجبارہ نامی سعودی لڑکے نے فزکس کے بین الاقوامی مقابلے میں البرٹ آئن اسٹائن کا لقب جیت لیا ۔الجبارہ فزکس کا شہرہ آفاق سائنسدان بننے کا خواب دیکھ رہا ہے ۔الجبارہ کا تعلق الخفجی سے ہے یہ شہر سعودی عرب اور کویت کی سرحد پر واقع ہے ۔ الجبارہ نے الخفجی سے الجبیل اور وہاں سے دمام منتقل ہو کر فزکس میں کمال پیدا کرنے کا اہتمام کیا۔فزکس کے بین الاقوامی مقابلے میں عالمی سطح پر اسکا نمبر دسواں اور مسلم عرب دنیا میں دوسرا ہے۔الجبارہ نے اقوام متحدہ سے البرٹ
آئن اسٹائن کا اعزاز حاصل کرنے کا قصہ مشرقی ریجن کے دارالحکومت دمام سے شائع ہونیوالے جریدے الیوم کو یہ کہہ کر بتایا کہ میں اب 16برس کا ہوں ۔فزکس کا دلدادہ ہوں ۔ ثانوی اسکول میں زیر تعلیم ہوں ۔ ساتویں جماعت میں تھا تب ہی فزکس سے لگائو پیدا ہو گیا تھا ۔ ڈاکٹر محمد الفقیہ نے مجھے فزکس کا شوق دلایا ۔ہوا یوں کہ الاحساء میں فزکس کا اسپیشل کورس ہو رہا تھا میں اس میں شامل ہوا ۔ ڈاکٹر الفقیہ نے جو مذکورہ کورس کے انچارج تھے میری دلچسپی دیکھ کر میرے والد انجینیئرعیسیٰ سے تعریف کی۔