ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سیلفی کے شوقین افراد کے لیے دستیاب 5 بہترین اسمارٹ فونز

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر افراد ایک اسمارٹ فون خریدتے ہوئے کیمرے کے معیار کو بھی مدنظر رکھتے ہیں خصوصاً سیلفی کیمرا توجہ کا زیادہ مرکز ہوتا ہے۔ مگر اس وقت مارکیٹ میں دستیاب کونسے فونز سیلفی کا شوق پورا کرنے کے لیے بہترین ہیں؟ اس حوالے سے ہر ایک کا معیار الگ ہوسکتا ہے مگر ایک کمپنی ڈی ایکس اومارک نے فیصلہ کیا کہ صارفین کی مدد کی جائے۔

یہ کمپنی بنیادی طور پر موبائل فوٹوگرافی کے حوالے سے جانی جاتی ہے اور اس نے 2019 کے لیے بہترین سیلفی کیمرا فونز کی فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرست میں مختلف عناصر کو مدنظر رکھ کر اسمارٹ فونز کو اسکور دیئے گئے اور درج ذیل میں ٹاپ 5 فونز کو دیکھ سکتے ہیں۔ 5۔ گوگل پکسل 2 (80 پوائنٹس) گوگل پکسل 2 کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل ریزولوشن والا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 1/3.2 انچ سنسر اور 1.14µm پکسل سائز دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں ان ڈور اور کم روشنی میں وائٹ بیلنس تو کافی بہتر ہے مگر باہر کے ماحول میں اس کی تصاویر میں گلابی جھلک سی نظر آنے لگتی ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ پکسل 2 ان افراد کے لیے زیادہ بہتر آپشن ہے جو اپنے ساتھ سیلفی میں پس منظر کو بھی زیادہ دکھانا پسند کرتے ہوں۔ 4۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس (81 پوائنٹس) سام سنگ کے اس فلیگ شپ فون کے فرنٹ کیمرے پر کافی توجہ دی گئی تھی اور کمپنی کی کوشش تھی کہ کچھ فاصلے سے لی جانے والی سیلفی زیادہ بہتر ہو، اس کے فاسٹ ایف 1.7 آپرچر سے گزر کر آنے والی روشنی اسے گروپ سیلفی کے لیے بہترین بناتی ہے بلکہ سیلفی اسٹک کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ 3۔ آئی فون ایکس ایس میکس (81 پوائنٹس) گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آنے والے اس فون کا فرنٹ کیمرہ 7 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جس میں فکسڈ فوکس اور ایف 2.2 آپرچر دیا گیا ہے، تاہم اس میں ایپل کا ٹرو ڈیپتھ کیمرا سسٹم بھی دیا گیا ہے جو کہ کسی منظر کی تفصیلات اور دھندلے پن کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ان چند اولین ڈیوائسز میں سے ایک ہے جس میں فرنٹ کیمرے میں ایچ ڈی آر پراسیسنگ کا فیچر موجود ہے۔ شیاﺅمی کے اس فون میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ

اچھی پورٹریٹ فوٹوز لے سکیں جس میں bokeh ایفیکٹ بھی موجود ہے، مگر اس میں ایچ ڈی آر پراسیسنگ کا آپشن نہ ہونا اسے نمبرون کی بجائے 2 پر لے گیا، اس کے علاوہ فکسڈ فوکس کی وجہ سے یہ دیگر ڈیوائسز سے زیادہ محدود ہے جس سے گروپ شاٹ متاثر ہوتے ہیں۔ 1۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 (92 پوائنٹس) اس نمبر پر ٹائی ہے  سام سنگ کا یہ فلیگ شپ فون 8 میگا پکسل ریزولوشن اور 1.22µm پکسل سے لیس ہے، جبکہ سلوموشن

ویڈیو کا آپشن بھی موجود ہے اور سیلفی کے شوقین افراد کے لیے ویڈیوز بنانے کا تجربہ کافی زبردست ثابت ہوتا ہے، اس میں آٹو فوکس لینس بھی موجود ہے جو کہ عام طور پر سیلفی کیمروں میں نظر نہیں آتا۔ گوگل نے اس میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا ہے جس کے ساتھ پی ڈی اے ایف سسٹم بھی ہے جو کہ ڈیوائس کو فوکس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ کیمرا سسٹم 30 سے 120 سینٹی میٹر کے درمیان بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…