جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

اوپو نے 2 نئے فونز ایف 11 اور ایف 11 پرو متعارف کرادیئے

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپو نے اپنی فلیگ شپ ایف سیریز کے 2 نئے فونز ایف 11 اور ایف 11 پرو متعارف کرادیئے ہیں۔ ڈیزائن کے لحاظ سے دونوں فونز ایک جیسے ہیں بس ایف 11 میں واٹر ڈراپ نوچ میں سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ ایف 11 پرو میں پوپ اپ میکنزم سیلفی کیمرے کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور اسے بیزل لیس فون بنایا گیا ہے۔ دونوں فونز میں 6.53 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا۔

اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ انرجی بچانے میں مدد دیتا ہے۔ دونوں فونز میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں، تاہم ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔ دونوں فونز میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کسے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فونز 80 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتے ہیں، حالانکہ اس میں یو ایس بی ٹائپ سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ دی گئی ہے۔ اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر 6.0 آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے۔ دونوں فونز میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ بیک پر 48 اور 5 میگا پکسل کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق 48 میگا پکسل زبردست شارپ نس اور لو نوائز کے ساتھ بہتر تصاویر فراہم کرتا ہے جبکہ الٹرا نائٹ موڈ رات کو بھی اچھی فوٹوز لینے میں مدد دیتا ہے۔ یہ کیمرے اے آئی فیچرز سے بھی لیس ہیں جو کہ مختلف اشیا کی شناخت کرنے کے ساتھ کلر بہتر کرتے ہیں۔ ان دونوں فونز کو پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی جلد متعارف کرائے جائیں گے۔ اوپو ایف 11 کی قیمت 283 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ایف 11 پرو کے سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 354 ڈالرز (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…