ZONG 4G نے وسیع ترین پیمانے پر Optical Fibre بچھانے کے لئے Wateen کے ساتھ شراکت کر لی

4  مارچ‬‮  2019

اسلا م آباد(پ ر)پاکستان کے نمبرون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G نے نیٹ ورک میں توسیع کے لئےWateen کے ساتھ شراکت کر لی ہے۔ اس شراکت سے ZONG 4G ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مخصوص Optical Fibre سپورٹ حاصل کر لے گا۔زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کے لئے سب سے بہترین مواصلاتی رابطہ نیٹ ورک قائم کرنے۔

زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے او ر صارفین کی ضروریات کے عین مطابق تخلیقی حل پیش کرنے کے عہد کو پورا کرنے کے لئے ZONG 4G ٹیکنالوجی کی دنیا کے ممتاز ترین اداروں کے ساتھ شراکت کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ اس کا رتبہ بطور ایک عالمی معیار کے نیٹ ورک آپریٹر مزید مستحکم ہو۔ ZONG 4Gکے اس برق رفتار نیٹ ورک توسیعی منصوبہ کی بدولت اس کے صارفین بلا تعطل اورتیز ترین نیٹ ورک رابطہ سے لطف اندوزہو سکیں گے۔”پاکستان میں نیٹ ورک ڈیٹا او ر تخلیقی جدت کے بانی ہونے کی حیثیت سے ہم پاکستا ن میں ڈیجیٹل لائف سٹائل کی پیداوار کے اپنے وعدہ پرثابت قدمی سے قائم ہیں۔ ہم نہ صرف اپنے صارفین کو ایک جدید ترین نیٹ ورک فراہم کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی ٹیلی کا م صنعت کے اندر بھی گراں قدر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کی بدولت پاکستان کی ٹیلی کام صنعت کو استحکام مل رہا ہے۔ہم ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر ٖحاصل کرنے کے لئے اپنی مادر کمپنی China Mobile کے وسائل اور اس کے تخلیقی ماہرین کا تعاون حاصل کرنے کے لئے بھی پر عزم ہیں”۔چیئرمین اور سی ای او ZONG 4G Wang Hu, نے کہا۔پاکستان کو جدید ترین اور سب سے برترڈیجیٹل رتبہ دلانے کے لئے پاکستان کانمبرون ڈیٹا نیٹ ورکZONG 4G مسلسل مصروف عمل ہے

اور اسی تناظر میں اپنے نیٹ ورک کی رسائی کو ملک کے دورافتادہ علاقوں تک بڑھا رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل لائف سٹائل کا خواب جلد از جلد تعبیر میں ڈھل سکے۔Wateen” اپنی جامع اور وسیع پہنچ کی بدولت موبائل آپریٹرز کو اپنے نیٹ ورکس میں کشادگی اور انتظام رکھنے کرنے کے لئے غیر معمولی طور پر معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے جس کا ٹھوس ثبوت ہماری ZONG 4G سے حالیہ شراکت ہے۔

پاکستان کے عوام کو بہترین خدمات اور سہولیات مہیا کرنے کے لئے ادارو ں کے درمیان کاروباری اشتراک کا یہ ایک عظیم موقع ہے”۔ سی ای او Wateen، رضوان ٹوانہ نے کہا۔ZONG 4G کے امید افزا ء رجحان، ہر پل نئی سے نئی تخلیق کی جستجو اور اسکی ڈیجیٹل دنیا میں قا ئدانہ حیثیت کی بدولت پاکستان میں نہ صرف تکنیکی ہنر مندی میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ کاروباری سرمایہ کاری میں مسلسل تحریک اورترقی پیدا کرتا رہے گا۔ پاکستان کانمبرون ڈیٹا نیٹ ورکZONG 4Gپاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو برق رفتاری سے گامزن رکھنے کی آرزو کو پورا کرنے کے لئے لگاتار عالمی معیار کے مواصلاتی رابطوں پر مبنی نیٹ ورک کو بذریعہ طویل مدتی اشتراک متعارف کرواتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…