پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نظام شمسی میں نیا اور سب سے چھوٹا چاند دریافت

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین فلکیات نے کچھ روز قبل نظام شمسی کے سیارہ نیپچون کے گرد زیرِ گردش ایک نئے چاند کا انکشاف کیا تھا اوراب تصدیق ہوئی ہے کہ یہ نیا چاند ہمارے پورے نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا چاند ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے چاند کا مشاہدہ ہبل نامی

تاریخ ساز ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا ہے اور اسے یونانی دیومالا سے ’ہیپوکیمپ‘ کا نام دیا گیا ہے، اسے نظام شمسی کا سب سے چھوٹ چاند قرار دیا گیا ہے اور اس کا قطر صرف 21 میل یا 34 کلومیٹر ہے۔ بتایا جار ہاے ہے کہ ماہرین ہبل خلائی دوربین کی تصاویر اور ڈیٹا کا جائزہ لے رہے تھے کہ نیپچون کے سب سے بڑے چاند ٹرائی ٹون کی اندرونی مدار میں مزید چھ چاند دکھائی دیئے لیکن ان میں سے ہیپوکیمپ سب سے چھوٹا ہے اور اتنا مہین ہے کہ 1989ء میں یہاں سے گزرنے والے وائجر دوم خلائی جہاز نے بھی اسے نظر انداز کردیا تھا۔ سرچ فار ایکسٹرا ٹریسٹریئل انٹیلی جینس (سیٹی) کے ماہر مارک شووالٹر نے کہا کہ اسے دیکھنا بہت محال تھا اور یہ خود نیپچون کے بہت قریب ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نیپچون کے ٹرائی ٹون کے ملبے سے بننے والے چاند پروٹیوس سے جدا ہوا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی تشکیل کسی دمدار ستارے کے تصادم کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے ، اور یہ الگ ہوکر نیپچون کے چاند ٹرائی ٹون کے گرد گھومنےلگا ہے۔ ہبل نامی دوربین سے اس کا معائنہ سنہ 2013 سے جاری ہے اور بالاخر اس پر تحقیق کرنے والی ٹیم نے اس کے بارے میں مکمل معلومات جاری کرتے ہوئے نیپچون کے چاندوں میں ایک نئے چاند کے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ اس دریافت کےبعد نیپچون کے چاندوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے۔ اسے دیکھ کر نیپچون اور نظامِ شمسی کی تاریخ کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…