سام سنگ نے اپنی ڈیوائسز خود لیک کردیں

17  فروری‬‮  2019

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ اگلے ہفتے ایک نئی اسمارٹ واچ، فٹنس ٹریکر اور وائرلیس ائیربڈز متعارف کرانے والی ہے۔ اور حادثاتی طور پر اس کی تصدیق جنوبی کورین کمپنی نے اپنی گلیکسی وئیرایبل ایپ میں خود کردی۔ سام سینٹرل نے ٹوئٹر پر گلیکسی وئیرایبل ایپ میں ان نئی ڈیوائسز کے بارے میں تفصیلات کو شیئر کیا۔ یہ ڈیوائسز اس ایپ میں گزشتہ شب تک نظر آرہی تھیں۔

مگر یہ واضح نہیں کہ اس سے سام سنگ کا مقصد کیا ہے۔ کیونکہ عام طور پر یہ کمپنی اپنی ڈیوائسز کے فیچرز اور دیگر تفصیلات کو انہیں متعارف کرانے تک چھپا کر رکھتی ہے۔ تاہم ایپ میں ان ڈیوائسز کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں دی گئین بس ڈیزائن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تینوں ڈیوائسز 20 فروری کو گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ان تینوں میں سے ایک تو گلیکسی واچ ایکٹو اسمارٹ واچ ہے جو کہ اس کمپنی کی اسمارٹ واچز میں نیا اضافہ ہے۔ اس ڈیوائس میں خم ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ روٹیٹنگ بیزل غائب ہیں جو پہلے دیکھنے آچکے ہیں۔ اس کے سائیڈ میں 2 بٹن ہیں جو کہ ممکنہ طور پر اسے استعمال کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔ اس گھڑی میں کمپنی کا اپنا ٹیزن آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا اور چونکہ بیزل نہیں تو نیوی گیشن میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔ یہ ممکنہ طور پر سام سنگ کی پہلی اسمارٹ واچ ہے جس میں نیا بیکسبی ریمائنڈر فیچر دیا جائے گا۔ اسی طرح گلیکسی فٹ اور گلیکسی فٹ ای فٹنس ٹریکر بھی ڈیزائن کے لحاظ سے سام سنگ کے گیئر فٹ 2 پرو ٹریکر سے ملتے جلتے ہیں۔ مگر سب سے خاص وائرلیس ائیربڈز ہیں جو کہ سام سنگ کے گیئر آئیکون ایکس بڈز کے زیادہ بہتر ورژن نظر آتے ہیں۔ سام سنگ کی جانب سے ان ڈیوائسز کی قیمت اور دیگر خصوصیات سان فرانسسکو میں شیڈول ایونٹ میں سامنے لائی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…