منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے لیے ایل جی کا آئندہ ماہ نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرنے کا اعلان

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے لیے ایل جی نے آئندہ ماہ نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون اور دیگر ہوم اپلائنسس بنانے والی معروف کمپنی ایل جی نے فروری میں نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرنے کا اعلان کردیا جس کا نام گلیکسی ایس 10 رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔ سی نیٹ ڈاٹ کام کی

رپورٹ کے مطابق ایل جی کے فولڈ ایبل اسمارٹ فون میں اسکرین سائز کو دگنا کرنے کے لیے ڈبل اسکرین لگائے جانے کا امکان بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایل جی کے نئے فولڈ ایبل فون میں یہ دوسری اسکرین ایک کیس کی شکل میں ہوسکتی ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ ماہ ہی سامنے آسکیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ایل جی نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی قیمت آج کل مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے والے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے برابر ہی رکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایل جی کمپنی متعدد فولڈ ایبل ڈیوائسز متعارف کرواچکی ہے جو آسانی سے کتاب کی طرح یا اخبار کی طرح فولڈ ہوجاتی ہیں۔ پانچ سال قبل یعنی 2014 میں ایل جی نے 18 انچ کی ایچ ڈی الٹرا فولڈنگ اسکرین بنائی تھی جس میں پلاسٹک کے بجائے خاص قسم کی فلم استعمال کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس سام سنگ کی جانب سے بھی نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا تھا۔ سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جبکہ اس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…