عارف والا(اے این این) رواں سال2019 کا پہلا سورج گرہن آج6 جنوری بروز اتوار کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح چار بجکر 33 منٹ پر لگااور مکمل سورج گرہن 6 بجکر 45 منٹ پر ہوگا جبکہ اس کا اختتام 8 بجکر 50 منٹ پر ہوگا ۔
پہلے سورج گرہن کا دورانیہ چار گھنٹے 16 منٹ تھایہ سورج گرہن شمالی وجنوبی کوریا، جاپان ، امریکہ ، روس اور یورپ کے دیگر ملکوں میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان ،بھارت ،ایران ،افغانستان اوریگر ایشائی ممالک میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔