منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ایموجیز استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 16  دسمبر‬‮  2018

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک ) سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ نے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری ایموجیز استعمال نہ کریں کیونکہ اس کی وجہ سے آئی ڈی ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹویٹر کے ماہرین نے مانیٹرنگ کے دوران اس بات کا مشاہدہ کیا۔

مختلف کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو فراہم کیے جانے والے اشتہاری ایموجیز کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کمپنیاں اکثر اوقات اُن ہی صارفین کو یہ ایموجیز بھیجتی ہیں جو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر متحرک ہوتے ہیں، غیر مشہور کمپنیاں دراصل ہیکرز چلاتے ہیں۔ انٹرنیٹ سیکیورٹی کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آرون گولڈ مین کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی آپ کو انگوٹھا یا ہنسنے والا آئیکون بھیجے اور اُس کے ساتھ کوئی اشتہار ہو تو کلک نہ کریں بلکہ اسے نظر انداز کریں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ جیسے ہی آپ اس تصویر یا آئیکون پر کلک کریں گے فوراً ہی آپ کا موبائل اور اُس میں موجود آئی ڈیز کا تمام ڈیٹا بمعہ پاس ورڈ ہیکرز کے پاس پہنچ جائے گا۔ آرون گولڈ مین کا یہ بھی کہنا تھا کہ صارفین کو متاثر کرنے کے لیے کچھ ایموجیز بہت خوبصورت بنائے جاتے ہیں، بالخصوص لڑکیاں شوخ و چنچل آئیکون کو پسند کرتی ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ صارفین متعلقہ کمپنی کی جانب سے فراہم ردہ ایموجیز اور آئیکون استعمال کریں تاکہ خود کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھ سکیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…