اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہیکر مارک زکربرگ کے فیس بک پیج کو لائیو ہیک کرنے کیلئے تیار

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائیوان (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا پیج اتوار کو لائیو ہیک کرنے کا دعویٰ کردیا۔مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سافٹ وئیرز میں خامیاں تلاش کرکے انعام حاصل کرنے والے چینگ چی یوآن کے مطابق وہ مارک زکربرگ کا

فیس بک اکاﺅنٹ اتوار کی شام 6 بجے (تائیوان کے وقت کے مطابق) کو ڈیلیٹ کرنے کی لائیو اسٹریم اپنے فیس بک پیج پر چلائے گا۔تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔24 سالہ ہیکر نے اپنے فیس بک پیج پر تحریر کیا ‘فیس بک کے بانی کے اکاﺅنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی نشریات اتوار کو لائیو نشر ہوگی’۔ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا شوق رکھنے والے افراد مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹس اور سافٹ وئیرز وغیرہ میں خامیاں سامنے لاتے ہیں، جس کے بدلے انہیں انعام دیا جاتا ہے۔ مگر یہ غیرمعمولی ہے کہ کوئی ہیکر ایسا رئیل ٹائم کرکے دکھائے۔ یہ تائیوانی ہیکر اس سے پہلے ایپل اور ٹیسلا وغیرہ پر حملے کا دعوے بھی کرچکا ہے، جس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔ فیس بک میں بھی دیگر کمپنیوں کی طرح سائٹ میں خامیوں کی نشاندہی کے حوالے سے انعامی پروگرام موجود ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے تائیوانی ہیکر کے دعویٰ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ چینگ چی یوآن کے مطابق ‘میں پروفیشنل ہیکر نہیں بننا چاہتا اور سب کچھ ہیک کرنا نہیں چاہتا، میں تو بس بیزار ہوکر کوشش کرتا ہوں تاکہ کچھ پیسے کما سکوں’۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…