بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

4بیک کیمروں کے ساتھ نیا سام سنگ اسمارٹ فون متعارف

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ اطاعات تو پہلے ہی آرہی تھیں کہ اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ بھی آئی فون کے ٹکر کا 3 کیمروں والا موبائل متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ تاہم اب پتا چلا ہے کہ یہ کمپنی بہت جلد ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے جارہی ہے، جس میں ایک یا دو نہیں بلکہ پورے چار بیک کیمرے موجود ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق سام سنگ پہلی کمپنی ہوگی جو اس طرح کا موبائل فون مارکیٹ میں متعارف کروائے گی۔ سام سنگ اورآئی فون کی جانب سے 3 کیمروں والے موبائل متعارف کرائے

جانے کا امکان جب ہم 4 کیمروں کی بات کررہے ہیں تو یہاں یہ بھی جان لیں کہ یہ چاروں کیمرے اسمارٹ فون کے بیک سائڈ پر موجود ہوں گے، جن کی مدد سے آپ فرنٹ کیمرا کے ساتھ انہیں ملا کر شاندار تصویر لے سکتے ہیں۔ جس کا مطلب فرنٹ اور بیک ملا کر اس فون میں 5 کیمرے موجود ہوں گے۔ یہ فون رواں سال کے آخر میں لانچ کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے، جس میں کیمروں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اور بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال نومبر میں سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون بھی لانچ کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…