بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ہیواوے پر صارفین کو گمراہ کرنے کا الزام

datetime 25  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایسا لگتا ہے کہ چینی کمپنی ہیواوے کا اپنے فونز کے اشتہارات کے حوالے سے ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں۔ ماضی میں اسے اپنے اسمارٹ فونز پی 8 اور پی 9 کے اشتہارات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب ایک نئے فون نووا 3 کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہورہا ہے۔ 30 سیکنڈ کے اس اشتہارات میں ایک جوڑے کو دکھایا گیا ہے جس میں مرد سیلفی لینا چاہتا ہے۔

مگر خاتون نے میک اپ نہیں کیا ہوتا تو وہ اس کے لیے تیار نہیں ہوتی، مگر یہاں نووا تھری اور اس کا بیوٹی فیچر کام کرتا ہے۔ ہیواوے نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا یعنی چہرہ میک اپ کیا ہوگا لگتا ہے اور اچھی سیلفی بن جاتی ہے۔ بظاہر تو اس میں کچھ برا نہیں مگر اس وقت ہیواوے کو مشکل کا سامنا ہوا جب اس اشتہار میں کام کرنے والی ماڈل سارہ Elshamy نے اس اشتہار کی عکسبندی کے پیچھے کی چند تصاویر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئرکیا۔ اور ان تصاویر سے معلوم ہوا کہ یہ بہترین سیلفی درحقیقت ایک بہت اچھے اور بڑے ڈی ایس ایل آر کیمرے کا کمال تھی اور اس میں نووا 3 سے نہیں لی گئی تھی۔ اس تصویر کو بعد ازاں ڈیلیٹ کردیا گیا مگر انٹرنیٹ صارفین نے اسے محفوظ کرلیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد نے سیلفی کے لیے ہاتھ تو آگے بڑھایا ہوا ہے مگر اس نے کچھ تھاما ہوا نہیں۔ اگرچہ ہیواوے نے واضح طور پر کبھی اشتہار میں نہیں کہا کہ اسے اسمارٹ فون سے بنایا گیا ہے مگر پھر بھی یہ دانستہ طور پر صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔  ہیواوے کے آئی فون سے بھی مہنگے فونز متعارف اور اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کے لیے شرمندگی کا باعث بھی ہے۔ اب تک اس حوالے سے ہیواوے نے کوئی بیان جاری نہیں کیا مگر ماضی میں پی 9 والے اشتہار پر تنقید کے بعد کمپنی نے کہا تھا کہ کہ اس کا ارادہ کمیونٹی کو متاثر کرنا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…