عید الاضحیٰ پر پاکستان میں ہیواوے فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الاضحیٰ قریب آنے پر پاکستان میں 2 اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ہیواوے کی جانب سے ڈیوائسز کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحیٰ کے پرمسرت تہوار کو دیکھتے ہوئے ہیواوے کے چند فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ 3فونز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

ہیواوے نے اڑایا سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کا مذاق اب ہیواوے وائی فائی پرائم 2018 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا، اس طرح اس کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح میٹ 10 لائٹ کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے کمی سے 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 31 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔ پی 20 لائٹ کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور یہ 39 ہزار 999 کی بجائے 36 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسمارٹ فونز میں اے آئی ٹیکنالوجی صرف فلیگ شپ ڈیوائسز میں ہی نہیں بلکہ انٹری لیول ڈیوائسز میں بھی پیش کی ہے تاکہ لوگ کم پیسوں میں بہترین فیچرز سے مستفید ہوسکیں۔ اس سے قبل رمضان المبارک کے دوران نوکیا اور سام سنگ کی جانب سے پاکستان میں مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی بلکہ سام سنگ کی جانب سے 30 جولائی کو بھی گلیکسی نوٹ 9 کی قیمت میں محدود مدت کے لیے 10 ہزار روپے کمی کی گئی تھی اور وہ 99 ہزار 999 روپے کی بجائے 89 ہزار 999 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی طرح گلیکسی ایس نائن پلس (128 جی بی اسٹوریج) کی قیمت بھی 10 ہزار روپے کمی سے ایک لاکھ 21 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے کر دی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…