ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوگل آپ کا ہر جگہ تعاقب کرتا ہے

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ؟ تو کبھی خیال کیا کہ گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے؟ درحقیقت یہ سرچ انجن آپ کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔ جی ہاں سب کچھ خاص طور پر اگر آپ گوگل کی بیشتر ایپس کو استعمال کرتے ہیں جیسے اینڈرائیڈ، جی میل، ڈرائیو، گوگل میپس، یوٹیوب، کروم براؤزر اور سب سے بڑھ کر گوگل سرچ۔ چاہے آپ لوکیشن ہسٹری کو اپنی ڈیوائس میں آف ہی کیوں نہ رکھیں۔

گوگل عام طور پر ایسے صارفین کی لوکیشن بھی اسٹور کرتا ہے، کیونکہ کسی بھی ڈیوائس پر جب انٹرنیٹ کنکٹ کیا جاتا ہے تو ایک آئی پی ایڈریس لوکیشن کے لحاظ سے بن جاتا ہے۔ وہ سب کچھ جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے اسمارٹ فونز موبائل ٹاورز سے بھی کنکٹ ہوتے ہیں تو موبائل آپریٹرز کو آپ کی جنرل لوکیشن کا علم ہر وقت ہی ہوتا ہے۔ تاہم اچھی بات یہ ہے گوگل کے ڈیش بورڈ مائی ایکٹیویٹی پر آپ ہر وہ چیز دیکھ سکتے ہیں جو گزرے برسوں میں اس کمپنی نے آپ کے بارے میں جمع کی ہوں گی۔ گوگل ٹریکنگ سے بچا کیسے جائے؟ کسی بھی ڈیوائس پر براﺅزر اوپن کریں اور پھر مائی ایکٹیویٹی ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام (myactivity.google.com) پر جائیں  وہاں بائیں جانب مختلف آپشنز موجود ہوں گے جن میں سے ایکٹیویٹی کنٹرولز پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے نیچے متعدد آپشن آجائیں گے جیسے ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی، لوکیشن ہسٹری، ڈیوائس انفارمیشن، وائس اینڈ آڈیو ایکٹیویٹی، یوٹیوب سرچ ہسٹری اور یوٹیوب واچ ہسٹری۔ تو ان میں سے ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی اور لوکیشن ہسٹری کو ٹرن آف کردیں، ایسا کرنے پر لوکیشن مارکرز گوگل اکاﺅنٹ پر محفوظ نہیں ہوں گے۔ ٹرن آف کرنے پر گوگل کی جانب سے انتباہ کیا جائے گا کہ اس کی کچھ سروسز کام نہیں کرسکیں گی، جیسے گوگل اسسٹنٹ۔ گوگل خاموشی سے آپ کی ہر بات ریکارڈ کرنے لگا اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے سیٹنگز میں سیکیورٹی اینڈ لوکیشن میں جاکر اسکرول کرکے پرائیویسی میں جائیں اور وہاں لوکیشن پر کلک کریں، جہاں آپ اسے ٹرن آف یا آن کرسکتے ہیں۔ جہاں تک ایپس کی بات ہے تو گوگل پلے سروسز کو ٹرن آف نہیں کیا جاسکتا۔ گوگل آوازیں بھی ریکارڈ کرتا ہے ہ فیچر لوگوں کو اپنی آواز سے سرچ کرنے کے لیے کام کرتا ہے اور ان ریکارڈنگز کو محفوظ کرلیا جاتا ہے۔ تاکہ گوگل اس زبان کو شناخت کرنے کے ٹولز کو بہتر بناسکے۔

مگر اس معلومات کو سننا اور سب کو ڈیلیٹ کرنا بہت آسان ہے جو گوگل جمع کرتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو گوگل کے ہسٹری پیج میں جاکر ریکارڈنگز کی لمبی فہرست کو دیکھنا ہوگا۔ کمپنی نے ایک مخصوص آڈیو پیج بنا رکھا ہے جبکہ ویب پر تمام سرگرمیوں کے لیے بھی پیج ہے جہاں وہ سب کچھ ظاہر ہوتا ہے جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے۔ یہ آڈیو پیج جون 2015 میں سامنے آیا تھا اور اس کا مطل ہے کہ وہاں وہ سب کچھ محفوظ ہے۔ جو آپ کے خیال میں انتہائی رازداری کا حامل ہوسکتا ہے۔ ان ریکارڈنگز کو آپ ایک ڈائری

کی طرح بھی سمجھ سکتے ہیں جو آپ کو مختلف مقامات اور حالات کی یاد دلاتے ہیں جہاں آپ اور آپ کا فون موجو تھا، مگر زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ آپ کے بارے میں کتنی معلومات گوگل کے پاس ہے۔ اگر تو آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو ایسی ریکارڈنگز بہت زیادہ ہوں گی تاہم ایسی ڈیوائسز کی ریکارڈنگز بھی ہوسکتی ہیں جن پر آپ نے گوگل یا اس کی سروسز کو استعمال کیا ہو۔ تاہم ان آڈیو فائلز کو ڈیلیٹ کرنا آسان نہیں کیونکہ گوگل نے بیک وقت سب کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن نہیں دیا بلکہ ایک، ایک کرکے ہی ایسا ممکن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…