گلیکسی نوٹ 9 پاکستان میں پری آرڈر فروخت کیلئے پیش

11  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے رواں سال کے دوسرے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا، اس فون کو کمپنی نے گزشتہ روز ہی متعارف کرایا تھا۔ سام سنگ نے یہ فون 9 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کرتے ہوئے اسے نوٹ سیریز کا سب سے بہترین فون قرار دیا تھا۔ یہ فون گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں کچھ بڑا ہے۔

بلکہ کمپنی کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے جس میں 6.4 انچ کی انفٹنی بیزل لیس اسکرین دی گئی ہے،مگر دیکھنے میں چھوٹا لگتا ہے جس کی وجہ ٹاپ اور نچلے حصے میں بیزل بہت کم ہونا ہے۔ یہ فون بھی سابقہ ماڈل کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، جو کہ کسی بھی گلیکسی نوٹ فون میں اب تک کی سب سے طاقتور بیٹری ہے، گزشتہ سال کے ماڈل میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری تھی، البتہ نوٹ 7 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی تاہم بیٹریاں پھٹنے پر اس ماڈل کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ سام سنگ کا پہلے سے بڑا سب سے ‘طاقتور’ گلیکسی نوٹ 9 گلیکسی نوٹ 9 میں جو ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے وہ ایس نائن پلس والا ہی ہے۔ 12، بارہ میگا پکسل کے کیمرے میکنیکلی طور پر ایڈجسٹ ایبل آپرچر کے ساتھ ہیں جو کہ بہت روشن 1.5 سے لے کر چھوٹے 2.4 آپرچر پر سوئچ ہوسکیں گے، تاہم اس اک انحصار ایکسپوزر کنڈیشن پر ہے۔ کیمرہ ایپ خودکار طور پر بھی آپرچر بدل سکتی ہے جبکہ صارف اپنی مرضی سے بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی ایس نائن اب تک کا بہترین فلیگ شپ فون ہے اور اب اسے متعارف کرائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا سام سنگ نے پاکستان میں پری آرڈر پر بکنگ کرانےوالے افراد کے لیے کچھ انعامات بھی رکھے ہیں۔ اگر نوٹ 9 کا پری آرڈر کرائیں گے تو آپ کو 10000 ایم اے ایچ بیٹری فیس مفت دیا جائے گا جس کی ڈھائی ہزار روپے ہے۔ یہ فون پاکستان میںاوشین بلیو, مڈ نائٹ بلیک اور لیونڈر پرپل رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس لنک پر جاکر آپ پری آرڈر کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں اس فون کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…