جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

فیس بک مینسجر میں ویڈیو چیٹ اب پہلے سے دلچسپ

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دور درواز علاقوں میں مقیم پیاروں سے رابطے میں رہنے کے لیے ویڈیو چیٹ ایک اچھا آپشن ہے مگر کئی بار گفتگو میں ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب بولنے کو کچھ ہوتا نہیں۔ کم از کم فیس بک کو تو ایسا ہی لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے مواقعوں کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی گیمز میسنجر ویڈیو چیٹ کے لیے متعارف کرادی ہیں۔ میسنجر کی موبائل ایپ

میں 6 افراد ویڈیو چیٹ کے دوران ان دلچسپ گیمز کو کھیل سکتے ہیں۔ فیس بک میسنجر میں یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا اس مقصد کے لیے انہیں اسٹار بٹن کو کلک کرنا ہوگا اور ایک گیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔ فی الحال صرف 2 گیمز اس فیچر میں دستیاب ہیں مگر یہ تو صرف ٹیکنالوجی کے اظہار کے لیے ہے، مستقبل میں یہ تعداد کافی زیادہ ہوگی۔ Asteroids Attack نامی گیم آپ سے مطالبہ کرے گی کہ ایک اسپیس شپ کو رکاوٹوں سے بچائیں جبکہ ڈونٹ اسمائل اسمارٹ فون کے عہد میں پلکیں نہ جھپکانے کے پرانے مقابلے کا نیا ورژن محسوس ہوتی ہے۔ فیس بک میسنجر کی 8 بہترین ٹرکس ویسے یہ کوئی راز نہیں کہ فیس بک مختلف طریقوں سے میسنجر چیٹ کو صارفین کی توجہ کا مرکز بنائے رکھنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ وہ مخالف سروسز کا رخ نہ کرسکیں۔ اور یہ بھی آج کے دور کی سماجی حقیقت ہے کہ بیشتر افراد اب فونز میں زندہ ہوتے ہیں اور کسی بھی جگہ ڈیوائس پر چیٹ کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…