اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ تو کافی عرصے سے افواہوں میں آرہا ہے کہ ایپل کی جانب سے رواں سال ایک بڑا آئی فون ایکس پلس ماڈل متعارف کرایا جائے گا اور اب لگتا ہے کہ اس نئی ڈیوائس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ درحقیقت ایپل کے اپنے آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن میں اس نئے فون کے ڈیزائن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ آئی او ایس 12 بیٹا ورژن میں آئی فون ایکس پلس
کے ڈیزائن کی تصویر کو ایک انجنیئر Guilherme Rambo نے دریافت کیا جبکہ اس کے ساتھ بیزل لیس آئی پیڈ کا ڈیزائن بھی انہوں نے دریافت کیا۔ 11 سال میں پہلی مرتبہ آئی فون میں اہم تبدیلی؟ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے ایپل کی نئی ڈیوائسز کی لیک تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آئیکون ابھی ابتدائی ہیں تو ضروری نہیں کہ نئی ڈیوائسز دیکھنے میں ایسی ہی ہوں، تاہم امکان ہے کہ ان کا ڈیزائن ایسا ہی ہوگا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ایپل کے حادثاتی طور پر کسی آئی فون ڈیزائن کو اپنے آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن میں لیک کردیا ہو۔ اس سے قبل گزشتہ سال کے آئی فون ایکس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا اور اس وقت بھی Guilherme Rambo نے ہی اس فون کے ڈیزائن کی تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔ دوسری جانب میک ریومرز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال کے آئی فونز میں 3.5 ایم ایم لائٹننگ پورٹ ہیڈفون ڈونگل موجود نہیں ہوگا۔ آئی فون کے 3 نئے ماڈل رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان یہ ڈونگل ایپل کو سپلائی کرنے والی کمپنی نے بھی ‘تصدیق’ کی ہے کہ اس بار یہ نئے آئی فونز کے ساتھ ڈبوں میں نہیں ہوگا۔ ایپل کی جانب سے ائیرپورڈز اور وائرلیس بیٹس ہیڈفونز صارفین کی اولین ترجیح بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تو ڈونگل کا نہ ہونا زیادہ حیرت انگیز نہیں۔ تاہم اگر صارفین چاہیں گے تو الگ سے یہ ڈونگل 9 ڈالرز کے عوض خرید سکیں گے۔